Press Release Details

Print

17th June 2010

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں محمد نواز شریف نے لاہور میں انکی والدہ ماجدہ کے �

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور (پریس ریلیز)17جون2010

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں محمد نواز شریف نے لاہور میں انکی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کی اوربلندی درجات اور مغفرت کی دعا کی۔سپیکر سے گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ رانا محمد اقبال خاں سے میرا تعلق نہ صرف سیاسی بلکہ ذاتی نوعیت کا ہے انہوں نے کہا کے رانا محمد اقبال خاں کے والد محترم رانا پھول محمد خاں سے میری گہری دوستی اور دلی وابستگی تھی وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے ملک و ملت کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔اسمبلی کی کارروائی میں انھوں نے ہمیشہ مفاد عامہ کو ملحوظ خاطر رکھا۔ میاں محمد نوازشریف نے رانا پھول محمد خاں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ رانا پھول محمد خاں نے رانا محمد اقبال خاں کا ہاتھ میرے ہاتھ دیا اور میرا ہاتھ ان کے ہاتھ میں دیتے ہوئے ہمیں زندگی بھر ایک دوسرے سے وفا کرنے کی نصیحت کی تھی انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ ہم دونوں نے دکھ سکھ میں تعلق کو نبھایا ہے اور تاقیامت ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607