Condolence of Mr. Speaker on the sad demise of Previous Deputy Secretary & MPA Sardar Shaukat Hussain Mazari
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز ) 14نومبر2008
سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی و رکن پنجاب اسمبلی سردار شوکت حسین مزاری حرکت قلب بند ہو نے سے انتقال کر گئے ۔آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ان کو دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اورمالک حقیقی سے جا ملے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے انکی طبیعت خراب ہونے پر فوری طور پر اسمبلی اجلاس مورخہ 17نومبربروز پیر 03:00بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خاں کے ہمراہ فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچے اوردوران معائنہ وہاں پر موجود رہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے انکی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سردار شوکت حسین مزاری انتہائی محب وطن ‘ مخلص اور عظیم پارلیمنٹرین تھے سردار شوکت حسین مزاری جیسے انسان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور انہیں انکی ایمانداری اور انسان دوستی کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا ء فرمائے اور ان کے لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے۔ مرحوم ایک بار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی‘ صوبائی وزیر اور متعدد بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر:9200310042- فیکس نمبر:9204750042-