Press Release Details

Print

15th November 2008

Funeral Ceremony of Previous Deputy Secretary Sardar Shaukat Hussain Mazari

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز ) 15نومبر2008

 

سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی و رکن پنجاب اسمبلی سردار شوکت حسین مزاری کی نمازِ جنازہ آج ان کے آبائی گاوٴں روجھان مزاری ضلع راجن پور میں03:00بجے سہ پہر ادا کی گئی ۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران سردار شوکت حسین مزاری کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور مالک حقیقی سے جا ملے ۔بعد ازاں انکی میت کو ان کے آبائی گاوٴں روجھان مزاری میں لے جایا گیا۔ نمازِجنازہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں‘ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خاں ‘وفاقی وصوبائی وزراء‘ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ‘ ملازمین پنجاب اسمبلی ‘دیگر سرکاری افسران اورعلاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی قبرستان میں انہیں سپردِ خاک کر دیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے ان کے صاحبزادے سردار علی حسین مزاری سے اظہارافسوس کیااور انکی طویل سیاسی ‘ سماجی و انتظامی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار شوکت حسین مزاری عظیم پارلیمنٹرین ‘منجھے ہوئے سیاستدان ‘محب وطن اور لوگوں سے پیار کرنے والے انسان تھے جمہوریت کے لیے انکی خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گامرحوم ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ‘صوبائی وزیر اور متعدد بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ۔

 

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر:9200310042-  فیکس نمبر:9204750042-

موبائل نمبر: 42846070300-