پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

21 اپریل 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ ڈاکٹرمحمد اقبال  کے مزار پرفاتحہ خوانی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 21 اپریل 2009

 

حکومت پنجاب علامہ محمد اقبال کے افکار کی روشنی میں عوامی خدمت کے جذبہ سے آگے بڑھ رہی ہے میاں محمد نواز شریف نے اپنے دورِ حکومت میں ایٹمی دھماکے کر کے پاکستانی قوم کو وقار سے جینے کا ڈھنگ سکھایا۔اسمبلی کو قواعد و ضوابط کے مطابق چلانامیری ذمہ داری ہے۔ بحیثیت سپیکر اپنی غیر جانبداری کو برقرار رکھوں گا۔علامہ محمد اقبال نے مسلمانوں کے مسیحا کاکردار ادا کیا۔ وہ ایک ایسی عہد ساز شخصیت تھیں جنہوں نے اپنی خدا داد صلاحیتوں سے عالم اسلام کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور خود ی کے فلسفہ سے آگاہ کرکے عزت ووقار سے جینے کا حوصلہ عطاکیا ان خیالات کااظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے گذشتہ روز مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ ڈاکٹرمحمد اقبال کے مزار پرفاتحہ خوانی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے مسلمانو ں کو بیدار کر کے انھیں بھولا ہوا سبق یاد دلایا اور نبی کریم ﷺکی تعلیمات کو اپنا نے پر زور دیا۔شاعر مشرق کی فلسفیانہ شاعری میں آزادی ‘حریت اور خودی کا پیغام دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں علامہ محمد اقبال کی فکر اور بصیر ت پر چلتے ہو ئے آزادی کا سفر طے کیا اور مسلمانوں کے لیے ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے قیام کو عملی جامہ پہنایا۔ سپیکر نے کہا کہ علامہ محمد اقبال مسلمانوں کو شاہین کی مانندبلند اڑان اور مستقل مزاج والادیکھنا چاہتے تھے انھو ں نے اپنی انقلابی شاعری میں قوم کو تہذ یب مغرب کے خطرات سے آگاہ کیا اوراپنے اسلاف کی تہذیب اپنانے کو ضروری قرار دیا۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کا خطبہ الہ آبادتاریخ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے جس میں انہوں نے مسلمانوں پر واضح کیا کہ اگر وہ برصغیر میں وقار سے زندہ رہنا چاہتے تو انھیں اپنے لئے ایک جدا گانہ وطن حاصل کرنا ہوگا۔سپیکر نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان حاصل کرنے کے بعد ہم نے علامہ محمداقبالکے تصور کو حقیقی تعبیر نہ دی چنانچہ ہم مختلف قسم کے مذہبی ‘ سیاسی اور سماجی مسائل کا شکار ہو گئے۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ اگر آج بھی ہم علامہ محمداقبالکے افکار پر عمل پیرا ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتی ۔

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025