پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

18 اکتوبر 2016ء

پریس ریلیزآف سیئنر سیکرٹری بتاریخ 18-10-2016

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/16/43

لاہور۔(پریس ریلیز) 18اکتوبر 2016

 

سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر سے PIPSکے ایگز یکٹو ڈائریکٹر ظفراللہ خان کی ملاقات

         

      پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری رائے ممتاز حسین بابر سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ظفراللہ خان نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ظفر اللہ خان نے PIPSکی جانب سے اراکین اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کے لیے آئندہ ہونے والے تربیتی پروگراموں سے آگاہ کیااور تجاویز مانگیں۔ سیکرٹری رائے ممتاز حسین بابر نے سیکرٹریٹ کی جانب سے تربیتی پروگراموں کو موثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر نے ان تجاویز کو سراہا اور ان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری حافظ محمد شفیق عادل ، ڈپٹی سیکرٹری خالد محمود اور ایڈمنسٹریٹر آٹومیشن طارق محمودبھی موجود تھے۔ بعدازں رائے ممتاز حسین بابر نے ظفراللہ خان کو تحفہ بھی پیش کیا۔

 

    

(عبدالقہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر 042-99200310فیکس نمبر042-992004750

 موبائل نمبر0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025