پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

11  ستمبر 2017ء

Press Release of Mr. Speaker of dated 11-09-2017

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/17/41

لاہور۔(پریس ریلیز) 11ستمبر 2017

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمدا قبال خاں نے کہا ہے کہ حکومت انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستان کا مقام بلند کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ پاکستان چین کو اپنا بہترین دوست تصور کرتا ہے ۔چین سے تعلقات پر فخر ہے۔دونوں ممالک کی دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے۔ 46بلین ڈالر سے CPECکا بے مثال منصوبہ خطہ میں ترقی کا ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر نے لاہور ایکسپو سینٹر میں پاک چائنہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام الیکٹریکل اینڈ مکینیکل مشینری ایکسپو 2017کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایکسپو سینٹر میں سپیکر نے آٹو موبائلز انفرمیشن ٹیکنالوجی اور فوڈ انڈسٹری سے متعلق سٹالز کا دورہ کیا اس موقع پر رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ الیکٹریکل اور مکینکل مشینری ایکسپو 2017جیسے پروگرامزکے انعقاد سے صنعت کاروں اور کاروباری حضرات میں مقابلہ کا رحجان پیدا ہوگااور عوام کو آگاہی حاصل ہوگی۔ رانا محمد اقبال خاں نے نمائش کی انتظامیہ کو ایک مفید نمائش کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس قسم کی ایکسپوز کا انعقاد ہوتا رہے گا۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025