پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

27  ستمبر 2017ء

Press Release of Mr. Speaker of dated 27-09-2017

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/17/43ّّّ

لاہور۔(پریس ریلیز) 27ستمبر 2017

 

      ترجمان پنجاب اسمبلی نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی ملازمین کا تاخیر سے آنے اور وقت سے پہلے رفو چکر ہونے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ اعلیٰ حکام بھی ملازمین کے سامنے بے بس ہو گئے۔ ترجمان نے کہا کہ خبر انتہا ئی بے بنیاداور حقائق کے منافی ہے۔ اسمبلی ملازمین کی حاضری 100 فیصد ہے۔ حاضر ی کا وقت صبح 8:00بجے سے لے کر شام 4:00بجے تک ہے۔تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی مقررہ وقت پر آتے ہیں اور چھٹی کے اوقات سے پہلے دفتر سے چلے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ بائیو میٹرک سسٹم پر کڑروں کی بجائے صرف ڈھائی لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔بائیو میٹرک سسٹم زیر تکمیل ہے اور جلد ہی اس کے ذریعے ملازمین کی حاضری شروع کر دی جائے گی۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

042-99200310 04299204750,

0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025