پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

22 اکتوبر 2008ء

سپیکر پنجاب اسمبلی کی جاپان کے سفیر سے اسپیکر چیمبر میں ملاقات

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 22اکتوبر2008

 

           سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے پاکستان میں جاپان کے سفیر ژہیرو ا یتسومی(Mr.Chihiro Atsumi)نے سپیکرچیمبرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات‘ تجارتی و اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ رانا محمد اقبال خاں نے جہالت ‘ پسماندگی اور غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت ‘تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے بارے ترجیحات سے آگاہ کیااور کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں پنجاب بنیادی طور زرعی صوبہ ہے۔سپیکر نے کہا کہ جاپان پنجاب کو مختلف شعبوں کی ترقی کے لئے معاونت کرے تاکہ عوام کا معیار زندگی بہتر کیا جا سکے۔ جاپان نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے جاپان کو ڈیموں کی تعمیرمیں مہارت حاصل ہے اس لئے خانکی ڈیم کی تعمیر میں پنجاب حکومت جاپان کی معاونت حاصل کر نے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ زراعت کے فروغ اور کاشت کاروں کی بہتری کے لئے چھوٹے ڈیموں اور آبی ذخائر کی تعمیر انتہائی اہم ہے اور ہم جاپان کی مہارت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں جاپانی قوم نے ہمیشہ محنت کو شعار بنا کر ترقی کی منازل طے کیں۔ رانا محمد اقبال خاں نے جاپان کے سفیر ژہیرو ا یتسومی کو اسمبلی کی ساخت اور پارلیمانی روایات سے بھی آگاہ کیا۔

           جاپان کے سفیر ژہیرو ا یتسومی نے پاکستان میں جمہوری عمل کے استحکام پر اپنے گہرے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں ہونے والی ترقی اور اصلاحات کوجاپان انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ژہیرو ا یتسومی نے کہا کہ جاپان پاکستان میں سرمایہ کاری کے موقعوں سے فائدہ اٹھائے گا جاپانی سفیر نے سپیکر کی مہمان نوازی پر انکا شکریہ ادا کیا۔رانا محمد اقبال خاں نے ژہیرو ا یتسومی کو اسمبلی شیلڈ پیش کی ۔

           اس موقع پرجاپان کے لاہور میں اعزازی قونصل جنرل عامر ایچ شیرازی اورکٹسونوری آشیدہ‘ فرسٹ سیکرٹری ایمبیسی آف جاپان اور سیکرٹری اسمبلی مقصود احمد ملک بھی موجود تھے۔

 


(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر:

042-9200310

فیکس نمبر:

042-920475

 

موبائل نمبر :0300-4284607



 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025