سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے برٹش ہائی کمشن کی پولیٹیکل سیکرٹری مارگریٹ الزبتھ لارنس سے ملاقات
لاہور۔(پریس ریلیز) 29 اکتوبر 2008
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے برٹش ہائی کمشن کی پولیٹیکل سیکرٹری مارگریٹ الزبتھ لارنس (Margaret Elizabeth Lawrance)نے سپیکر چیمبرمیں ملاقات کی۔باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ رانا محمد اقبال خاں نے مارگریٹ الزبتھ لارنس کو جہالت ‘ پسماندگی اور غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت ‘تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے بارے ترجیحات سے آگاہ کیا اوراسمبلی کی ساخت اور پارلیمانی روایات سے آگاہ کیا۔
مارگریٹ الزبتھ لارنس نے پاکستان میں جمہوری عمل کے استحکام پر اپنے گہرے اطمینان کا اظہار کیا اورسپیکر کی مہمان نوازی پر انکا شکریہ ادا کیا۔سپیکر نے مارگریٹ الزبتھ لارنس کو اسمبلی شیلڈ بھی پیش کی ۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750
موبائل نمبر:0300-4284607