پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

13 اپریل 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی مکتہ المکرمہ میں مسلم لیگ کے عہدیدران وکارکنان سے الگ الگ ملاقاتیں اور اور رکن پنجاب اسمبلی غزالہ عظمت کی وفات اور رکن پنجاب اسمبلی سردار محسن خان لغاری کی والدہ کی وفات پر گہر ے رنج وغم کا اظہار

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہور (پریس ریلیز)13اپریل 2009

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے مکتہ المکرمہ میں مسلم لیگ کے عہدیدران وکارکنان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں استحکام پاکستان کے لیے کوشاں ہے قومی بحرانوں سے نجات کا واحد راستہ مفاہمت ہے ملک سے دہشت گردی اور دیگر بحرانوں کے خاتمہ کے لیے تما م جمہوری قوتوں کو تلخیاں فراموش کرتے ہوئے صدق دل سے متحد ہونا ہوگا ۔ سپیکر نے کہا کہ موجودہ داخلی و خارجی حالات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں میں افہام وتفہیم وقت کی اہم ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور تحفظ کی خاطر اپنے سیاسی مفادات کو ختم کرنا ہو گا ۔ اور اتحاد و یگانگت کا مظاہر ہ کر تے ہوئے ملک کو در پیش چیلنجز کے حل کے لئے جدو جہد کر نا ہو گی ۔

 بعد ازاں سپیکر نے مکتہ المکرہ سے ترجمان پنجاب اسمبلی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی غزالہ عظمت کی وفات اور رکن پنجاب اسمبلی سردار محسن خان لغاری کی والدہ کی وفات پر گہر ے رنج وغم کا اظہار کیا انھوں نے ترجمان کو دونوں مرحومین کے لواحقین کو تعزیتی ریفرنس بھجوانے کی ہدایات کیں سپیکر نے بیت اللہ شریف میں مرحومین کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر وجمیل کی دعائیں کیں سپیکر رانا محمد اقبال خاں آج کل عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب ہیں۔ رانا محمد اقبال خاں 17اپریل 2009کو وطن واپس آئیں گے ۔

 

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025