پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

16 اپریل 2009ء

Surprise visit of Secretary Provincial Assembly of the Punjab in Assembly Secretariat

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 16 اپریل 2009

 

 سیکر ٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی نے گزشتہ صبح پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سٹاف کی حاضری چیک کی غیر حاضرافسران و اہلکاران کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ فرض شناس اور محنتی افسران و اہلکاران کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور انکی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ کام میں غفلت برتنے والے اہلکاران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجودعملہ کو ہدایت کی کہ وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فرائض محنت ‘ لگن اور دیانت داری سے سرانجام دیں۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر ملک آفتاب مقبول جوئیہ اور شعبہ انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025