پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

28 اپریل 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے اٹلی کے ممتازماہر حیوانات پروفیسر اینٹونیو برغیث (Prof.Antonio Borghese) نے اسمبلی چیمبرمیں ملاقات

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہور۔(پریس ریلیز) 28 اپریل2009

 

 

      سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے اٹلی کے ممتازماہر حیوانات پروفیسر اینٹونیو برغیث (Prof.Antonio Borghese) نے اسمبلی چیمبرمیں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ رانا محمد اقبال خاں نے پروفیسر اینٹونیو برغیث کوحکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ جہالت ‘ پسماندگی ‘ غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت ‘تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ سپیکر نے مہمان کو اسمبلی کی ساخت ‘ پارلیمانی روایات اور سٹینڈنگ کمیٹیوں کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیااورانہوں نے کہا کہ اسمبلی نے اپنا پہلا پارلیمانی سال مشکلات کے باوجودانتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔ رانا محمد اقبال خاں نے وفد کوپنجاب اسمبلی کے ایوان‘ لائبریری اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا اورپنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کاماڈل بھی دکھایا ۔ پروفیسر اینٹونیو برغیث نے مہمان نوازی پر سپیکر کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسزلاہور کے پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا‘سابق صدر ایشین بفیلو ایسو سی ایشن انڈیا کے ڈاکٹر ایس کے رانجھن اور سپیشل سیکرٹری پنجاب اسمبلی مقصود احمد ملک بھی موجود تھے۔

 

 

)عبد القہار راشد(

 

افسر تعلقات عامہ

 

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

 

موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025