پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

29 اپریل 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی مقامی ہوٹل میں الفرحت ویلفیئر فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب تقسیم ا نعامات سے خطاب

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہور۔(پریس ریلیز) 29 اپریل 2009

 

 

 وزیر اعلیٰ پنجاب ایک با صلاحیت لیڈر ہیں انکی مدبرانہ سوچ کی بدولت پنجاب ایک مثالی صوبہ بنے گا۔تعلیم کسی ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر تی ہے تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدام حکومت پنجاب کی ترجیحات ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ایجوکیشن سیکٹر میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں حکومت پنجاب نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تعلیمی شعبے کے لیے ساڑھے22 ارب روپے مختص کئے ہیں ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے مقامی ہوٹل میں الفرحت ویلفیئر فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب تقسیم ا نعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ساٹھ سالوں کے دوران پاکستان میں خواندگی کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوسکا تاہم حکومت پنجاب فروغ تعلیم کے لئے بہت سے اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم وتدریس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔اساتذہ اور والدین کی خصوصی توجہ کے بغیر بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار میاں محمد شہباز شریف نے محنتی اساتذہ اور پوزیشن ہولڈرطلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات دیے ۔تعلیمی اداروں کو اپ گریڈکرنے کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں اساتذہ کی کمی کو دورکیاجا رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں یکساں معیار تعلیم کے خواہاں ہیں ۔ ہم سب کو مل کر پاکستان کی خوشحالی کے لیے محنت کرنا ہوگی طلباء سے پوری قوم کی امید یں وابستہ ہیں ہمارے طلباء میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے تاہم انکی صحیح سمت میں رہنمائی ہماری ذمہ داری ہے۔

 

 بعد ازاں سپیکر نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ اس تقریب میں ا راکین صوبائی اسمبلی ثناء اللہ خاں مستی خیل ‘ نعیم خاں بھابھا‘الفرحت ویلفیئر فاوٴنڈ یشن کی چیئر پرسن بیگم فرحت رفیق ‘صدر عائشہ رانا‘ طلباء اور انکے والدین بھی موجود تھے۔

 

 

 

)عبد القہار راشد(

 

افسر تعلقات عامہ

 

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

 

موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025