پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

07 مئی 2009ء

سپیکر صاحب کی یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان (یو کے)کے وفد سے پنجاب اسمبلی میں ملاقات

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہور۔(پریس ریلیز) 07مئی 2009

 

 

 نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں۔ ملک کا روشن مستقبل ان سے وابستہ ہے۔ نوجوانوں کو فکر و عمل کے پیکر بننا ہو گا کیونکہ وہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں انہیں اپنی ذمہ داریاں خلوص نیت سے نبھانی چاہیے۔تاکہ قائد اعظم کے تصور کے مطابق ایک فلاحی ریاست قائم ہو سکے ۔موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے ۔حکومت اس سلسلہ میں نوجوانوں کو مواقع فراہم کرے گی جس سے ان کی صلاحیتیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے ابرار الحق کی سربراہی میں آئے ہوئے یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان (یو کے)کے وفد سے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کے موقع پر کیا۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ایک مثالی لیڈر ہیں انکی مدبرانہ سوچ کی بدولت پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔وہ سمجھتے ہیں کہ تعلیم ہی ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر تی ہے اس لیے وزیر اعلیٰ پنجاب تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات کر رہے ہیں ۔وہ ایجوکیشن سیکٹر میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان بہتر سے بہتر تعلیم حاصل کر سکے۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ ہمارے نوجوان با صلاحیت ہیں ان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔حکومت کا بھی فرض ہے کہ نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کے موقع فراہم کرے۔اپنی ذمہ داری کو محسوس کر تے ہوئے یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کے پلیٹ فارم سے ابرارالحق نے نوجوانوں کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں بہترانداز میں منوائیں۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کی سب سے بڑی حقیقت ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ہمیں ان کو جدید تعلیم دینا ہو گی۔ اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں۔ ہم سب کو مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے محنت کرنا ہوگی ۔نوجوانوں سے پوری قوم کی امیدیں وابستہ ہیں ۔رانا محمد اقبال خاں نے وفد کو ایوان میں سپیکر کی ذمہ داریوں اور ایوان کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ بعد ازاں سپیکر پنجاب اسمبلی نے وفد کو پنجاب اسمبلی کے ایوان ‘ لائبریری اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی اور اسمبلی کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

 

 

 

                                        (عبد القہار راشد)

 

                                        افسر تعلقات عامہ

 

                              فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

 

                                    موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025