پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

11 مئی 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا گورنر ہاوٴس میں قائم مقام گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہور۔(پریس ریلیز) 11مئی 2009

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے آج سہ پہرتین بجے گورنر ہاوٴس میں قائم مقام گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا۔لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس خواجہ محمد شریف نے ان سے حلف لیا۔ گورنر ہاوٴس کے دربار ہال میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں صوبائی وزراء ‘اراکین اسمبلی و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ اعلیٰ سول و پولیس افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

 

رانا محمد اقبال خاں کے قائم مقام گورنر بننے کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی سپیکر رانا مشہود احمد خاں کا قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ۔

 

 

(عبد القہار راشد)

 

افسر تعلقات عامہ

 

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

 

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025