پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

23 مئی 2009ء

پنجاب اسمبلی کی فنانس کمیٹی کا اجلاس سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم اے میں منعقد ہوا۔

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہور۔(پریس ریلیز ) 23مئی 2009

 

پنجاب اسمبلی کی فنانس کمیٹی کا اجلاس سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم اے میں منعقد ہوا۔ جس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے پنجاب اسمبلی کے سالانہ بجٹ 2009-2010 کی تفصیلات پیش کیں جس کا زر تخمینہ 69کروڑ 84لاکھ 12ہزار روپے ہے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر بجٹ کے تخمینہ کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے پنجاب اسمبلی کے مالی سال2008-09 کے ترمیم شدہ بجٹ کی بھی منظوری دی۔ مزید برآں کمیٹی نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ مستقبل میں پنجاب اسمبلی کے ملازمین کی فلاح وبہبود کی خاطر تمام فیصلے قومی اسمبلی اور سینٹ آف پاکستان کی طرز پر کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں سیکرٹری اسمبلی محمد خاں بھٹی کی پر زور درخواست پر قاری اسمبلی اور نعت خواں حضرات کے اعزازیے کو بڑھا کر مبلغ دو ہزار روپے کر دیا گیا۔ آخر میں سپیکر نے تمام شرکائے کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

 

) عبد القہار راشد (

 

افسر تعلقات عامہ

 

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

 

موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025