پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

08 جون 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا گزشتہ روزپنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہور۔(پریس ریلیز) 08 جون 2009

 

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے گزشتہ روزپنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔سپیکر نے پولیس اور سکیورٹی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ اسمبلی کی سکیورٹی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے اورموجوہ حالات میں سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایم پی اے ہاسٹل، پیپل ہاؤس ، سپیکر ہاؤس اور ڈپٹی سپیکر ہاؤس میں بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں ۔سپیکر نے اسمبلی کی باوٴنڈری وال کا بھی جائزہ لیا اور اس کی جلد تکمیل کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کو چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ رہناچاہیے ۔ اس موقع پرپنجاب اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر ملک آفتاب مقبول جوئیہ ‘ مقصود احمد ملک اوردیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

 

 

)عبد القہار راشد(

 

افسر تعلقات عامہ

 

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

 

موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025