پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

10 جون 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی موضع رکھ چندرائے چونگی امر سدھو میں حضرت بابا شیر شاہ ولی  کے270ویں سالانہ عرس مبارک کی اختتامی تقریب کے موقع پر واپڈا اور پنجاب پولیس کے مابین کبڈی میچ کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہور۔(پریس ریلیز) 10 جون 2009

 

 

مشکل گھڑی میں سوات کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے عوام فراخدلی سے انکی مدد کریں۔دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے عوام کو حکومت سے تعاون کرنا چاہیے۔پاکستان کی سا لمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ایک مثالی لیڈر ہیں وہ دیہاتی اور شہری علاقوں میں کھیلوں کے فروغ پرخصوصی توجہ د ے رہے ہیں۔ انکی مدبرانہ سوچ کی بدولت پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔کھیل صحت کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں ۔صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لیے کھیل انتہائی ضروری ہے۔ ایک صحت مند نوجوان ہی صحیح معنوں میں معاشرے کی خدمت کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے موضع رکھ چندرائے چونگی امر سدھو میں حضرت بابا شیر شاہ ولی کے270ویں سالانہ عرس مبارک کی اختتامی تقریب کے موقع پر واپڈا اور پنجاب پولیس کے مابین کبڈی میچ کی تقریب تقسیم انعامات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے نوجوان کو آگے بڑھنے کے مواقع مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں۔ ملک کا روشن مستقبل ان سے وابستہ ہے۔ سپیکر نے کہا کہ نوجوانوں کو فکر و عمل کے پیکر بننا ہو گا کیونکہ وہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں انہیں اپنی ذمہ داریاں خلوص نیت سے نبھانی چاہیں۔ تعلیم پر خصوصی توجہ سے ہی دورِ حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ ممکن ہے۔ بعد ازاں سپیکرنے جیتنے والی ٹیم کو انعامات تقسیم کیے۔

 

 

)عبد القہار راشد(

 

افسر تعلقات عامہ

 

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

 

موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025