پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

09 نومبر 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا لندن میں پاکستان کمیونٹی کے زیر اہتمام شاعر مشرق، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی 132ویں سا لگرہ کی تقریب سے خطاب

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 09 نومبر 2009

 

حقیقی جمہوریت کے لئے ملک میں جمہوری روایات کوفروغ دینا ہو گا۔مستحکم جمہوری نظام آج کے دور کی اہم ضرورت ہے جمہوریت تمام شہریوں کو مساوی بنیادوں پر حقوق فراہم کرتی ہے موجودہ صورتحال میں علامہ محمد اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم وطن کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے لندن میں پاکستان کمیونٹی کے زیر اہتمام شاعر مشرق، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی 132ویں سا لگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رانا محمد اقبال خاں آج کل برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کے پندرہ روزہ دروے پر ہیں۔ شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو اپنی ولولہ انگیر شاعری اور خطابات کے ذریعے خواب خرگوش سے بیدار کیا اور مسلمانوں کے لئے ایک ا لگ اور خود مختار اسلامی ریاست کے قیام کا نہ صرف تصور پیش کیا بلکہ اس کے لئے عملی اقدامات بھی اٹھا ئے اور بالآخر قائد اعظم محمد علی جناح کی شب و روز کی جدو جہد سے ایک ایسی آزاد ریاست وجود میں جہاں مسلمان اپنے دین اور نظریات کے مطابق زندگی بسر کر سکیں۔بلاشبہ علامہ محمد اقبال کی شاعری اردو اور فارسی زبانو ں میں جدید دور کی بہترین شاعری کہی جاسکتی ہے۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے ایک ادارے کے طور پرسرگرم رہتے ہوئے مسلمانوں میں ایک انقلاب برپا کر کے نئی تاریخ رقم کی ۔ برصغیر کے مسلمانوں میں خود داری اور خود آگہی جیسی صفات پیدا کر نے میں علامہ محمد اقبال کاکوئی ثانی نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے خطابات کے ذریعے امت مسلمہ کے مسائل سے دیگر دنیا کو آگاہ کیا۔ وہ صحیح معنوں میں دو قومی نظریے کے نگہبان تھے۔ سپیکر نے کہا کہ موجودہ حالات میں علامہ ڈاکٹر اقبال کے افکار سے روشنی حاصل کرتے ہوئے ہمیں عزم نو سے تعمیروطن میں اپنا کردادر ادا کر ہوگا۔

                                  

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025