پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

07 دسمبر 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی پشاورمیں سیشن کورٹ کے گیٹ پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 07 دسمبر 2009

 

پا ک فوج ہر قیمت پر پا کستان کی بقاء ، دفاع اور تحفظ کے لئے پر عزم ہے ۔ ہماری فوج کے جوان اپنی جانو ں کی قربانی پیش کر کے مادرِ وطن کا دفاع کر رہے ہیں ۔ قوم فو ج کی پشت پر ہے ۔ بچے بوڑھے جوان سب فوج کی کامرانی کے لئے دعا گو ہیں ۔ ان خیالات کا اظہا ر سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انھو ں نے کہا کہ دہشت گرد اپنی تمام مذموم کاروائیوں کے باوجود قوم میں بددلی اور مایوسی پھیلانے میں ناکام رہے بلکہ اس سے عوام کے عزم اور حوصلہ میں اضافہ ہوا ہے ۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ ہم اتحاد ویگانگت سے دشمن کی ہر قسم کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ سپیکر نے کہا کہ جمہوریت ایک بہترین نظام ہے جو غریب اور امیر کو یکساں حقوق فراہم کر تا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ سیا ستدانوں کو ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کرپارلیمنٹ کی بالادستی اور خود مختاری کے لئے جدوجہد کرنی چاہے کیونکہ خود مختار پارلیمنٹ ہی ملکی ترقی کی ضامن ہے ۔

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی پشاور میں سیشن کورٹ کے گیٹ پرہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت اور اظہار افسوس

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پشاورمیں سیشن کورٹ کے گیٹ پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ رانا محمد اقبال خاں نے اس حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا مرحومین کی مغفرت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

 

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025