پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

11 دسمبر 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا سوسائٹی آ ف گائنا کالوجسٹس آ ف پاکستان کے زیر اہتمام ”ویمن ہیلتھ “کی تقریب سے خطاب

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہور۔(پریس ریلیز) 11 دسمبر 2009

ماں کسی قوم کی اخلاق سازی میں کلیدی کر دار ادا کر تی ہے اسلام عورت کو دنیا کے تمام نظاموں سے زیادہ حقوق فراہم کر تا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ہیلتھ سیکٹر میں گہر ی د لچسپی رکھتے ہیں ان کی کاوشوں سے تما م سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے فری ادویات اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ میاں محمد شہباز شریف کے ہوتے ہوئے افسر شاہی نہیں چل سکتی افسران عوام کے خادم ہیں ۔ انھیں عوامی مسائل میں دلچسپی لیتے ہوئے معاشرہ میں احسا س محرومی کو دور کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے سوسائٹی آ ف گائنا کالوجسٹس آ ف پاکستان کے زیر اہتمام ”ویمن ہیلتھ “کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انھو ں نے وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ حکومت نے صحت کے شعبہ کے لئے موجودہ مالی سال میں 12ارب روپے سے زائد رقم مختص کی ہے جس میں سے تقریباً دو ارب روپے ہسپتالو ں میں مفت ادویات اور غریب و ضرورت مند مریضوں کے علاج معالجے کے لئے مختص کیے ہیں۔ہسپتالوں میں فری میڈیکل ٹیسٹو ں کی سہولت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔اےئر کنڈیشنزز نصب کیے جا رہے ہیں۔ بر ن یونٹس (Burn nits) اور ٹراما سنٹر ز (Trauma Centres) کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے حکومت نے موبائل ہیلتھ سروس کو متعارف کر وایا ہے ۔ کنٹریکٹ پر تعینات ڈاکٹر ز کو ریگولر کیا ہے ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتی کے ذریعے بے روز گاری کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت ک کواپ گر یڈکیا جا رہا ہے۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں سپیشلسٹس اور FCPSڈاکٹرں کی تعیناتی حکومت پنجاب کا ایک اہم کارنامہ ہے۔ سپیکر نے کہا کہ ہمارے دیہاتوں میں بے شمار خواتین لاعلمی کی وجہ سے زچگی کے دوران انتقال کر جاتی ہیں۔ حکومت دیہاتوں میں شعور اجاگر کرنے میں ذمہ داری کا مظاہر ہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل کے متعلق قوانین موجود ہیں تاہم حکومت خواتین کے حقو ق کے حوالہ سے مزید قانون سازی کرے گی۔ بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے سپیکر نے کہا کہ حکومت ڈاکٹر ز کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں۔

 

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025