پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

15 فروری 2011ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، شعبہ میڈیا سٹڈیز کے 10 رکنی طلباء کے وفد سے گفتگو

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 15 فروری 2011

 

          سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ اسلام غریب اورامیر کے فرق کو مٹاتا ہے اسلام عفو در گزر اور ایثار کا درس دیتا ہے ،پنجاب اسمبلی عوامی فلاح و بہبود کے لئے بہترین قانون سازی کر رہی ہے موجودہ اسمبلی نے سابقہ اسمبلیوں کی نسبت شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے مفاد عامہ سے متعلق اب تک 33قوانین پاس کیے ہیں ،معاشی ،معاشرتی اور سیاسی مسائل کا حل تعلیم کا فروغ ہے، جمہوریت کو صیحح معنوں میں پروان چڑھانے میں پارلیمنٹ کی بالا دستی بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، شعبہ میڈیا سٹڈیز کے 10 رکنی طلباء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر محمد شہزاد رانا کی قیادت میں مطالعاتی دورہ پرآنے والے اس وفد نے پنجاب اسمبلی کے مختلف شعبہ جات دیکھے ۔ رانا محمد اقبال خاں نے سیرت طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے طلباء کو بتایا کہ نبی کریم ﷺ کی حیات مبارکہ سے اغیار نے روشنی حاصل کی افسوس کہ ہم اپنے معاشرے کو اسلامی خطوط پر استوار نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ ﷺکی روشنی میں موجودہ مسائل کا حل ممکن ہے۔ سرور کائنات اور دیگر تمام انبیاء کرام علیہ الصلوتہ والسلام کی عزت و احترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا نبی کریمﷺ نے بہت تھوڑے عرصے میں خون بہائے بغیر دنیا میں انقلاب برپا کیا اور دور جاہلیت کے رسوم و رواج کا خاتمہ کیا۔انہوں نے کہا کہ رسول کریم ﷺ نے 23سال کے کم عرصے میں عرب کی کایا پلٹ دی،آپ ﷺ نے تاریکی اور جہالت کو نور علم سے باطل پرستی کو حق پرستی سے ،نفس پروری اور خود غرضی کو ہمدردی سے ،ظلم کو عدل سے، گستاخی اور سرکشی کو ادب و اطاعت سے اور فاقہ کشی کو آسائش اور خوشحالی سے تبدیل کر دیا ۔ سپیکر نے کہا کہ رسول اکرمﷺنے معاشرے میں عدل وانصاف کا ایسا نظام قائم کیا کہ تاریخ ششدر رہ گئی جہاں انسان، انسان سے محفوظ نہ تھا وہاں شیر بکری ایک ہی گھاٹ سے پانی پینے لگے۔ جہاں انسانی خون کی کوئی قدر نہ تھی وہاں چرند و پرند کی حفاظت فرض ہو گئی ۔ سپیکر نے طلباء کو اسمبلی قوانین کے بارے میں بتایا جس میں انہوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہارکیا اور سپیکرسے مختلف سوالات کیے ۔ایک سوال کے جواب میں سپیکر نے کہا کہ معا شرہ کی اصلاح میں میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں میڈیا اور عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتا ہوں تا ہم کوئی بھی خبر تصدیق کے بغیر نہیں چھپنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کل چونکہ مقابلے کا دور ہے اور ہر صحافی سب سے پہلے خبر منظر عام پر لانے کی کوشش کرتا ہے مگر کسی بھی خبر کے عوام میں آنے سے قبل اس کی تصدیق ضروری ہے ۔ سپیکر نے امید ظاہر کی کہ وفد میں شریک تمام طلباء اپنی عملی زندگی میں ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دیں گے۔ آخر میں وفد کے سربراہ نے ملاقات کے لیے وقت دینے پر سپیکر کا شکریہ ادا کیا۔

    

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025