پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

24 فروری 2012ء

Visit of Meira Kumar Speaker, Lok Sabha India of Punjab Assembly

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 24فروری 2012

 

دنیا میں امن دیکھنا چاہتے ہیں تاہم ملکی سالمیت اور استحکام کو اولیت دیتے ہیں

ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں

پارلیمانی ڈپلومیسی سے پاکستان و بھارت کے تعلقات میں خلیج ختم ہو گی،سپیکرلوک سبھا میرا کمار

 

          سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ اندرونی معاملات پر بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کر سکتے ۔ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کیا جائے۔ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے تعلقات میں بہتری پیدا ہو گی۔ تما م مسائل گفت و شنید سے طے ہو سکتے ہیں ۔دنیا میں امن دیکھنا چاہتے ہیں تاہم ملکی سالمیت اور استحکام کو اولیت دیتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر نے میڈم سپیکر لوک سبھا میرا کمار سے ملاقات میں کیا۔ سپیکر لوک سبھا آج کل 17رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں ۔ سپیکر چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں پاک بھارت تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ مسائل کے باجود جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے ۔ ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔اسلام اخوت اور رواداری کا درس دیتا ہے ۔ خطہ میں امن و امان قائم کرنے کے لیے بھارت اور پاکستان کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئے۔ غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے دونوں ممالک مل کر جدو جہد کریں۔ صنعت و تجارت ، انفرمیشن ٹیکنالوجی، زراعت ، لائیو سٹاک اور دیگر فیلڈز میں دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ماہرین سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔وزیراعلی میاں محمد شہباز شریف نے مشکلات کے باوجود تعلیم، صحت اور دیگر شعبہ جات میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔وہ اداروں کی مضبوطی کے لیے کام کررہے ہیں۔رانا محمد اقبال خاں نے وفد کو بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے اپنے چار سالہ دور میں مفاد عامہ سے متعلق 89قوانین پاس کر کے ریکارڈ قانون سازی کی ہے۔ میڈم سپیکر میرا کمار نے کہا کہ پارلیمانی ڈپلومیسی سے پاکستان و بھارت کے تعلقات میں خلیج ختم ہو گی اور ایک دوسرے کے قریب آ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک محاز آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ ہمارے مسائل ایک جیسے ہیں ہمیں یہ مسائل مل جل کر حل کرنے چا ہیئیں۔انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔میڈم سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا ایوان بھی دیکھا ۔اس موقع صوبائی وزراء اور ارکین اسمبلی بھی موجود تھے ۔ وفد نے پاکستا نی عوام کا والہانہ استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ بعد ازاں رانا محمد اقبال خاں نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ 

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فو ن نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750 موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025