پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

14  اگست 2014ء

Mr. Speaker Press Release 14-08-2014

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 14اگست 2014

 

          سپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمدا قبال خاں نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی اور بے روز گاری سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے حکومت ان سے نپٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔تنقید برائے تنقید کی سیاست درست نہیں ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں پر حکومت کی تعریف بھی کرنی چاہیے ۔ حکومت انرجی کرائسز سے نپٹنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ جلاؤ گھیراؤ اور دھرنو ں کی بجائے گفت و شنید سے مسائل کا حل نکالنا چاہیے ۔ منفی رویے جمہوریت اور ملکی استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں ۔ پاکستان وسائل سے مالامال ہے اور یہاں اہل افراد کی کمی نہیں ہے ۔ ہمیں ان وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانا چا ہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وطن عزیز کے حصول کے لیے اپنے آباؤ اجداد کی پیش کردہ قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔ ملکی ترقی و استحکام کے لیے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ معاشی انصاف کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ ملکی مفاد کے خلاف کار فرما ہاتھوں کو اتفاق و اتحاد سے روکنا ہوگا۔ اس موقع پر سپیکر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا ۔ پرچم کشائی کی تقریب میں اراکین اسمبلی اور دیگر سیاسی و سماجی شخضیات کے علاوہ اسمبلی سٹاف نے بھی شرکت کی۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا ۔ وطن عزیز نظریاتی بنیادوں پر معرض وجود میں آیا ۔ آج کے دن ہمیں اپنی ناکامیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینا چاہیے تاکہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں ، زندہ قومیں اپنی فتح کے یاد گار لمحات بے حد پر جوش طریقے سے مناتی ہیں ۔ بطور پاکستانی ہمیں اپنا یوم آزادی بھر پور طریقے سے منانا چاہیے۔ اس کے لیے وطن عزیز میں بھائی چارے کی فضاء قائم کرناہوگی۔ آج پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطابق بھرپور محنت کرنی ہو گی تاکہ عالمی سطح پر پاکستان عزت ووقار کی علامت بن سکے۔انہوں نے کہا کہ وطن کی سا لمیت کے لیے ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہیئے اور ملکی تعمیر و ترقی میں ملت کا ہر فرد کردار ادا کرے۔ تقریب کے بعد ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا بھی کی گئی ۔  

                                          

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ
 فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025