پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

03 جنوری 2015ء

Press Release 03-01-2015

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

PAP/PRO/PR.PEAKER/15/01

لاہور۔(پریس ریلیز) 03جنوری 2015

 

          سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہ ہے کہ دہشت گردی کے قلع قمع کرنے میں قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ملکی استحکام کے لیے ساری قوم متحد ہے ۔ ہمارے حوصلے بلند ہیں ملک دشمن ناکام ہوں گے۔ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں۔ یہ ہماری معشیت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان دنیا کا خوبصورت ترین ملک ہے جسے اللہ تعالی نے قدرتی وسائل سے مالا مال کیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک میں سپین میں مقیم پاکستانی نژاد سلیم ملک کی کتاب Spain(Heaven on Earth)کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی محنت کر کے ہمارے ملک کی خدمت کر رہے ۔ کتاب Spain (Heaven on Earth)سپین کی سیاحت کے لیے جامع کتاب ہے۔ اس کتاب میں سپین کے حوالے سے دلچسپ حقائق موجود ہیں۔ سپین میں سیاحت کے مواقع اور تاریخ کے بارے میں بہترین اور اچھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ ہم قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر درپیش مسا ئل پر قابو پا لیں گے۔

 

 

)عبدالقہار راشد(

فون نمبر 042-99200310فیکس نمبر042-992004750

موبائل نمبر 03004284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025