پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

28 مئی 2015ء

Press Release of Mr. Speaker 28-May-2015

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/15/17

لاہور۔(پریس ریلیز)28مئی 2015

 

پاکستان میں بھی تمباکو نوشی سے نمٹنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں اور اس کی روک تھام کے لیے قوانین اور قواعد کے مطابق عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کو ممنوع قرار دیاگیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی تمباکو نوشی کی ممانعت ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی سے چھٹکارا پانے کے لیے ہمیں اپنی عادات اور رویوں میں بھی تبدیلی لانا ہو گی۔ صرف قانون سازی اور خلاف ورزی پر معمولی سزائیں، اس سے نجات نہیں دلا سکیتیں۔ان خیالات کا اظہار سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے ایک مقامی ہوٹل میںCollation Tobacoo Control کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب No Tobacoo Day سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سالانہ لاکھوں لوگ تمباکو نوشی کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں اور تمباکو نوشی پر دنیا میں سالانہ 500ڈالر خرچ کئے جاتے ہیں۔امریکن کینسر سو سائٹی کی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی کی عادت انسان کو 21امراض کا شکار کر سکتی ہے۔ جن میں 12مختلف اقسا م کے کینسر بھی شامل ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ محققین کے مطابق سگریٹ کا دھواں بڑھتی ہوئی عمر اور غیر معمولی شور سے بھی کہیں زیادہ انسانوں کی قوت سماعت کو نقصان پہنچاتا ہے۔ بعدازاں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پاکستان میں آیوڈین کی کمی کے حوالے سے بھی ایک سیمینار میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ہر سال تقریبا 20لاکھ بچے آیوڈین کی کمی کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی معذوری کے ساتھ پیدا ہو رہے ہیں۔ خاص طور پر خواتین اور بچوں کی صحت پر آیوڈین کی کمی کے گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ذہنی اور جسمانی کمزوری، گلہڑ ، پیدائشی گونگا اور بہرہ پن اور اسقاط حمل کا آیوڈین کی کمی سے گہرا تعلق ہے۔سپیکر نے کہا کہ پنجاب کے اندر محکمہ صحت (Micronutrient intiative)MI سے مل کر پچھلے 10سال سے آیوڈین ملا نمک تیار کرانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سپیکر نے کہا کہضرورت اس امر کی ہے کہ پارلیمنٹ ممبرز اس اہم مسئلہ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اسمبلی کے اندر بل پیش کریں اور آیوڈین ملا نمک تیار کرنے کے لیے مناسب قانون سازی کی جائے تاکہ ہر سطح پر آیوڈین ملے نمک کی تیاری اور فروخت کو یقینی بنایا جائے۔اس قانون سازی کے نتیجہ میں معاشرے سے ذہنی اور جسمانی معذوری میں کمی کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی صحت پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔

    

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750
 موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025