پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

23 مئی 2015ء

پریس ریلیز 23 مئی 2015

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/15/15

لاہور۔(پریس ریلیز)23مئی 2015

 

 سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ صحافی حقیقت پر مبنی معیاری تنقید کے ذریعے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی کامیابی میں صحافت کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔شعبہ صحافت سے منسلک افراد اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے خلوص اور ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب صدر خواجہ نصیر اور سیکرٹری قمر جبار سے حلف لینے کے بعد خطاب کر تے ہوئے کیا۔ حلف برداری کی پروقار تقریب پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کے ممبران، سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر اور اسمبلی کے دیگرافسران بھی موجود تھے۔ سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں آزاد اور خود مختار صحافت پر یقین رکھتا ہوں تاہم صحافی برادری کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور بغیر تحقیق کے کوئی خبر عوام تک نہیں جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہملکی ترقی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے میڈیا کا کردار لائق تحسین ہے ۔ سچے اور پر خلوص جذبے کے ساتھ صحافتی امور کی انجام دہی عبادت ہے ۔ سپیکر نے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ پریس گیلری کے بغیر ادھورا ہے ۔سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ صحافی‘ عوامی نمائندوں اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہپریس گیلری کی نو منتخب قیادت صحافتی اقدار کے ساتھ ساتھ ملکی استحکام، قیام امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں کی براہ راست کوریج (Live Coverage) کے ذریعے صوبہ کے عوام اپنے نمائندگان کی ایوان کے اندر کارکردگی سے با خبر رہتے ہیں۔ اس سے عوامی نمائندگان کو بھی اپنی اصلاح کا موقع ملتا ہے اور وہ عوامی امنگوں کے مطابق قانون سازی میں حصہ لے سکتے ہیں ۔پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر خواجہ نصیر اور سیکرٹری قمر جبار نے اس موقع پر اپنے خطاب میں اس بات کا اظہار کیا کہ صحافی برادری اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہے انہوں نے یقین دلایا کہ میڈیا کے نمائندے انتہائی ذمہ داری سے ملک و قوم کی بہتری ، جمہوریت کی بالا دستی اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے کام کرتے رہیں گے ۔ بعدازاں سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے پریس گیلری کمیٹی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

                       

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750
موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025