پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

08 اکتوبر 2015ء

پریس ریلیز 08 اکتوبر 2015

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/15/32

لاہو(پریس ریلیز ) 08اکتوبر 2015

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے اوورسیز پاکستانی وفد کی

چیئرمین اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن زبیر گل کی قیادت میں ملاقات

      

     سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے چیئرمین اورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن زبیر گل کی قیادت میں یورپ سے آئے ہوئے وفد نے اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔ رانا محمد اقبال خاں نے وفد کو حکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جہالت ‘ پسماندگی ‘ غربت کے خاتمے ‘عوام کو صحت ‘ تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں۔ سپیکر نے مہمانو ں کو اسمبلی کی ساخت‘ پارلیمانی روایات اور سٹینڈنگ کمیٹیوں کی ورکنگ سے بھی آگاہ کیا۔سپیکر نے وفد کو پنجاب اسمبلی کا ایوان، لائبریری اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا اور پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ کا ماڈل بھی دکھایا۔ چیئرمین اوورسیزپاکستانی فاؤنڈیشن زیبر گل نے مہمان نوازی پر سپیکر کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق بھی موجود تھی۔

 

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025