پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

26 اکتوبر 2015ء

پریس ریلیز 26 اکتوبر 2015

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/15/37

لاہور (پریس ریلیز) 26 اکتوبر2015     

 

     سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے زلزلے میں ہونے والے مالی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ زلزلے کے وقت سینئر سیکرٹری اسمبلی رئے ممتاز حسیں بابر اور تمام اہلکاران و افسران اسمبلی بلڈنگ میں موجود تھے۔ زلزلہ آنے پر ایمرجنسی سائرن بجائے گئے اور بلڈنگ کو خالی کر دیا گیا۔تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہوا۔ اسمبلی سٹاف کلمے کا ورد کرتے ہوئے بلڈنگ سے باہر آ گئے۔اس قومی سانحہ پر سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں اور سینئر سیکرٹری اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اورزلزلے میں جاں بحق ہونے والو ں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

 

     سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پنجاب اسمبلی کے اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسر محمدسلیم کے جواں سال بیٹے دانیال سلیم کی حادثاتی موت پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔دانیال سلیم روڈایکسڈنٹ کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی نماز جنازہ میں اسمبلی سٹاف ، ان کے عزیز و اقارب اور علاقہ کی سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔رانا محمد اقبال خاں، رائے ممتاز حسین بابر اور اسمبلی ملازمین نے مرحوم کے لیے مغفرت اور ان کے والدین کے لیے صبر واستقامت کی دعا کی۔

 

 

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025