پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

27 مئی 2016ء

پریس ریلیز 27 مئی 2016

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/16/24

لاہور۔(پریس ریلیز) 27مئی 2016

محنت ، دیانتداری اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ادارے کے وقار کو ہمیشہ ملحوظ رکھیں۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر کا اسمبلی افسران سے خطاب

 

 سیکرٹری پنجا ب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابرنے پنجاب اسمبلی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت ، دیانتداری ، لگن سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ادارے کے وقار کو ہمیشہ ملحوظ رکھیں ۔ MPDD کے زیراہتمام اسمبلی کے ٹریننگ مکمل کرنے والے افسران میاں نعیم اختر ، تہمینہ تابش اور سید یاور عباس نے اس موقع پر بریفنگ دی ۔ رائے ممتاز حسین بابر نے اسمبلی کے گزشتہ سیشن کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف کی پنجاب اسمبلی آمداور سیشن کے دوسرے ایام میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر افسران کو مبارک باد دی اور انہوں نے کہا کہ سپیکر رانا محمداقبال خاں کی ہدایت کے مطابق بجٹ سیشن کے دوران بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے چاہییں۔ تمام ملازمین قواعد و ضوابط اور ڈسپلن کی پابندی کریں۔ اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ محنتی افسران و اہلکاران لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت جاری کیں کہ وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

    

(عبدالقہار راشد (

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر 042-99200310فیکس نمبر042-992004750

موبائل نمبر0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025