پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

30 جون 2016ء

پریس ریلیز 30 جون 2016

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/16/28

لاہور۔(پریس ریلیز) 6 جون 2016

دنیا میں امن دیکھنا چاہتے ہیں تاہم ملکی سالمیت اور استحکام کو اولیت دیتے ہیں-ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ سکھ قوم پاکستان کے لیے ہمیشہ اچھے جذبات رکھتی ہے اور ہم ان کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ اندرونی معاملات پر بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کر سکتے ۔ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کیا جائے۔ تما م مسائل گفت و شنید سے طے ہو سکتے ہیں ۔ اسلام امن اور رواداری کا دین ہے۔ دنیا میں امن دیکھنا چاہتے ہیں تاہم ملکی سالمیت اور استحکام کو اولیت دیتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر نے پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے 12رکنی وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ سردار رمیش سنگھ اروڑہ رکن پنجاب اسمبلی کی قیادت میں آنے والے وفد نے 06جون 1984 کو گولڈن ٹیمپل امرتسر میں ہندوستانی حکومت کی طرف سے ہونے والی قتل و غارت کے بارے میں مذمت کی یاداشت پیش کی ۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ مسائل کے باوجود ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔اسلام اخوت اور رواداری کا درس دیتا ہے ۔ خطہ میں امن و امان قائم کرنے کے لیے بھارت اور پاکستان کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئے۔حکوت نے اقلیتوں کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات کئے ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ سکھ قوم پاکستان کے لیے ہمیشہ اچھے جذبات رکھتی ہے اور ہم ان کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ہمیں مل جل کر ان کے اچھے نظریات کو آگے بڑھانا چاہیے۔

 

) عبد القہار راشد (

ا فسر تعلقات عامہ

فو ن نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025