پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

07 اکتوبر 2016ء

پریس ریلیزآف مسٹر سپیکربتاریخ 07-10-2016

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/16/40

لاہور (پریس ریلیز) 07اکتوبر 2016

 

     سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے امریکی قونصل جنرل مسٹریوری فیڈکیو (Mr.Yuriy Fedkiw) نے اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے علاوہ ذاتی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ حکومت جہالت، پسماندگی،غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت ،تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے جامع پروگرام لے کے آگے بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے جمہوریت کی بحالی کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان قومی اورصوبائی اسمبلیوں میں خواتین کو خصوصی نمائندگی دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف ملک میں مضبوط جمہوری نظام کے قیام کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف صوبہ پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر دل و جاں سے محنت کر رہے ہیں۔ ر انا محمد اقبال خاں نے کہا کہ لائیو سٹاک، تعلیم،صحت اور تجارتی شعبہ میں پاکستان اورامریکہ کو ایک دوسرے کے ماہرین سے استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سر فہرست ہے ۔ سول سوسائٹی، سیاستدان، میڈیا اور تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔امریکی قونصل جنرل مسٹریوری فیڈکیو (Mr.Yuriy Fedkiw) نے کہا کہ وہ امریکہ اورپاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات بڑھانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ بعد ازاں سپیکر نے معزز مہمان کو اسمبلی شیلڈ بھی پیش کی ۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025