پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

27 دسمبر 2017ء

جناب سپیکر کی پریس ریلیز بتاریخ 27-12-2017

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

PAP/PRO/SPEAKER/17/52

لاہور۔( پریس ریلیز ) 27دسمبر 2017

 

   

 

پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے مارچ 2018تک تعمیراتی کام کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے ۔ غیر ضروری تاخیر اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے خطاب

 

 

 

     پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ میں تعمیراتی کام کے جائزہ اور اسے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر نے کے لیے آج اسمبلی سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کی اجلاس میں سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ، NCAاوردیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے بھی سپیکر پنجاب اسمبلی کی خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پرسپیکر نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئی بلڈنگ میں فول پروف سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے مارچ 2018تک تعمیراتی کام کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری تاخیر اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ قبل ازیں سپیکر نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا دورہ بھی کیا اور بلڈنگ کی تعمیر میں معیار کو مد نظر رکھنے کی تاکید کی۔

 

   

 

 

 

)عبد القہار راشد(

 

افسر تعلقات عامہ

 

فون : 042-99200310 فیکس:042-99204750

0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025