پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

14  اگست 2008ء

یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 14 اگست 2008

 

            سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ14 اگست پاکستان کی تاریخ کا درخشاں باب ہے آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم ملک اور صوبہ کے لیے دن رات محنت کریں گے اور پاکستانی عوام کو نہ صرف ایک قوم بنائیں گے بلکہ ملک کا نام روشن کریں گے جس طرح ہم سب نے پاکستان کو مل کر بنایا ہے اسی طرح ہم پاکستان کو بچانے اور خوشحالی لانے کے لیے متحد رہیں گے ایوان میں مثبت تنقید کو برداشت کرنے کی روایت ڈالیں گے اور ہر ایک کے استحقاق کا خیال رکھیں گے انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں ہی آزادی کا دن مناتی ہیں ۔سپیکر نے کہا کہ لاہور میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا ء کرے ہم آمریت کے خاتمے‘ عدلیہ کی آزادی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے جدو جہد کرتے رہیں گے پنجاب کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ میاں شہباز شریف جیسا وزیر اعلیٰ ملا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے اس تقریب کے انعقاد میں رکن پنجاب اسمبلی زوبیہ ُرباب پیش پیش رہیں۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پنجاب اسمبلی میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیاسائرن بجایا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور تمام شرکاء قومی ترانہ میں شامل ہوئے اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے اچھی کارکردگی دکھانے والے ملازمین میں نقدانعامات تقسیم کیے اور تقریب میں شریک بچوں کو خصوصی انعامات تقسیم کیے۔سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے بہت بڑا قومی پرچم تیار کرنے پر پنجاب اسمبلی کے رپورٹر مبشر منظور کے لیے 25,000/- روپے اور شہزاد قمر فوٹو گرافر کو 10,000/- روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔تقریب کی روح رواں رکن پنجاب اسمبلی زوبیہ ُرباب نے بھی مبشر منظور کو 20,000/-روپے نوشیر علی خاں کو 5,000/- روپے غلام عباس کو 5,000/- روپے مظہر جاوید کو 5,000/- روپے مشتاق ککو کو5,000/- روپے جبکہ ظفر انسپکٹر کو 5,000/- روپے اور تقریب میں شامل سکول کے بچوں کو بھی خصوصی انعامات دیے گئے ۔رکن پنجاب اسمبلی آمنہ الفت کی طرف سے بھی مبشر منظور کو 5,000/- روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔قبل ازیں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خاں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آج 61 ویں یوم آزادی کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں پرچم کشائی کی گئی ہے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پرچم کشائی کر کے پنجاب اسمبلی میں تاریخ رقم کی ہے۔ اس تقریب میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ‘ اراکین پنجاب اسمبلی محترمہ زوبیہ ُرباب‘ آمنہ الفت‘ نگہت ناصر شیخ ‘ ساجدہ میر‘ شمیلہ اسلم ‘ اعجاز احمد خاں‘ ثمینہ خاور حیات‘ دیبا مرزا‘ نسیم خواجہ‘ شگفتہ شیخ اور سیکرٹری اسمبلی مقصود احمد ملک سمیت اسمبلی کے دیگر افسران‘ ملازمین انکے اہل خانہ اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

 

)                                                عبد القہار راشد(

                                                افسر تعلقات عامہ

                                    فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

                                           موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025