پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

11  ستمبر 2008ء

سپیکر پنجاب اسمبلی کی قائد اعظم کی 60ویں برسی کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز)11 ستمبر 2008

 

              سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اصولوں میں کسی قسم کی نرمی برداشت نہیں کرتے تھے و ہ بے خوف اور نا قابلِ تسخیر رہنما تھے جنہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کو متحد کر کے ان میں بیداری پیدا کی اور انہیں اپنی اہمیت و قوت سے آشنا کیا ۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے قائد اعظم کی 60ویں برسی کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو آزادی دلانے میں بابائے قوم کی انتھک کوششوں کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی نظریہ پاکستان سے ان کی غیر متزلزل وابستگی نے تحریک پاکستان کو چار چاند لگا دیے اور انکی دانشمندانہ اور بیباکانہ صلاحیتوں کی بدولت بر صغیر کے مسلمانوں کو آزادی نصیب ہوئی ۔بابائے قوم کاو یثرن ایک ایسی خوبصورت اور آئیڈیل سوسائٹی کا قیام تھا جہاں سب کو انصاف ملے اور سب کو بلا تفریق ان کا جائز حق ملے مگر 61 سال گزرنے کے باوجود قائد اعظم کے افکار کو عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا ۔ آج جب ہم اپنے ملک کو دیکھتے ہیں تو حالات اتنے امید افزا ء نظر نہیں آتے ہمارا معاشرہ چور بازاری ‘ ملاوٹ‘ رشوت ستانی اور اقرباء پروری جیسی بے شماربرائیوں کا شکار ہے سپیکر نے کہا کہ ہم خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کی قلت کا مسلسل سامنا کر رہے ہیں جو شخص چوربازاری کرتاہے وہ سب سے بھیانک جرم کا ارتکاب کر رہا ہوتا ہے چور بازاری کرنے والے سخت ترین سزاوٴں کے مستحق ہیں کیونکہ وہ معاشرے میں اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کر کے بڑے پیمانے پر قحط ‘بھوک حتیٰ کہ موت کا باعث بھی بنتے ہیں سپیکر رانا اقبال نے کہا کہ رشوت خوری کی لعنت حقیقت میں ایک زہر ہے ہمیں فولادی ہاتھوں سے اسے کچلنا ہو گا حکومت کو بھی اس کے لیے مناسب اقدامات کرنے ہونگے۔ اقرباء پروری اور سفارش نے معاشرہ میں عدل و انصاف کا جنازہ نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مایوس ہونے کی ضرورت نہیںآ ج بھی قائد اعظم کے رہنماء اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنے ملک کو بہترین فلاحی ریاست بنا سکتے ہیں ۔

 

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر:

042-9200310

فیکس نمبر:

042-920475

 

موبائل نمبر :0300-4284607

 

 

 

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025