پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

28 مئی 2024ء

Press Release (28-05-24)

پریس ریلیز پنجاب اسمبلی

 

28 مئی 2024

 

 

 

یوم تکبیرملکی سلامتی اور قومی وقارکی علامت  ہے

 

جوہری پروگرام کے تمام ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔سپیکر ملک محمد احمد خان

 

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔سپیکر ملک محمد احمد خان

 

 

 

لاہور(    )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکبیرملکی سلامتی اور قومی وقارکی علامت  ہے۔اس دن اس وقت  کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے 5 ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنایا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے پاک فوج کے جوانوں، آرمی افسران اور جوہری پروگرام کے تمام ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے  کہا کہ یوم تکبیرہمارے قومی دفاع، خودمختاری اورغیرمتزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔  28 مئی1998 کو چاغی کے پہاڑوں میں بلند ہونے والے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی جاری ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز  کے شہداء ہمارا فخر اور شہداء کی یادگاریں ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم اس دن یہ عہد کرتی ہے کہ 28 مئی کو جس طرح اس ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا، ویسے ہی ہم شبانہ روز محنت سے اس ملک کی اقتصادی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی ملکی جمہوریت کیلئے نمایاں خدمات ہیں۔نوازشریف کی قیادت،بصیرت کی بدولت پاکستان جوہری طاقت بن کر ابھرا۔

 

 

 

راؤ ماجدعلی

 

آفیسر تعلقات عامہ برائے سپیکر پنجاب اسمبلی

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025