سابق ڈپٹی سپیکر و رکن پنجاب اسمبلی سردار شوکت حسین مزاری کی روح کے ایصال ثواب کے لیے آج پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں قرآن خوانی
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز ) 17نومبر2008
رانا محمد اقبال خاں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمدخاں کے احکامات کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر و رکن پنجاب اسمبلی سردار شوکت حسین مزاری کی روح کے ایصال ثواب کے لیے آج پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں قرآن خوانی کی گئی جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے سردار شوکت حسین مزاری کو فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے ۔قرآن خوانی میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خاں ‘ سیکرٹری اسمبلی مقصود احمد ملک سمیت تمام اہلکاران پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔اس موقع پر قاری نور محمد اور قاری صداقت علی نے تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت حاصل کی تینوں سابق ڈپٹی سپیکرز میاں منظور احمد موہل‘ سردار حسن اخترموکل اور سردار شوکت حسین مزاری کے لیے دعائے مغفرت کی گئی شرکاء نے مرحومین کی خدمات کو سراہا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر:9200310042- فیکس نمبر:9204750042-