پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

29 نومبر 2008ء

سولہویں سپیکر کانفرنس کے انتظامات کے لیے میٹنگ

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز ) 29نومبر2008

 

     16ویں سپیکرز کانفرنس دسمبر کے آخر میں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گی کانفرنس کے انعقاد کے سلسلہ میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خاں کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکورٹی ‘کوریج ‘پروٹوکول اور کانفرنس کے شرکاء کی تواضع ‘رہائش اور دیگر ضروری امور زیر غور آئے ۔مذکورہ کانفرنس میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز ‘ڈپٹی سپیکرز ‘سینٹ آف پاکستان کے چیئر مین و ڈپٹی چیئر مین اور آزاد جموں و کشمیر کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر شرکت کریں گے۔میزبانی کے فرائض سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں ادا کریں گے ۔ انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ پولیس ‘ ڈی سی او لاہور‘ ائیر پورٹ سیکورٹی فورس کے افسران اورڈائریکٹر تعلقات عامہ کے ساتھ آئندہ بدھ کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں دوبارہ اجلاس ہو گا۔ واضح رہے کہ سپیکرز کانفرنس ہر سال منعقد کی جاتی ہے حتمی تاریخ اور ایجنڈا قومی اسمبلی کی طرف سے جاری کیا جائے گا۔آج کے اجلاس میں ڈاکٹر ملک آفتاب مقبول جوئیہ قائم مقام سیکرٹری پنجاب اسمبلی سمیت اسمبلی کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

 

 

                                      (عبد القہار راشد)

                                      افسر تعلقات عامہ

                             فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

                                   موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025