پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

04 فروری 2009ء

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا گورنمنٹ کالج ٹاوٴن شپ کے سالانہ سپورٹس ڈے کے موقع پر خطاب

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 04 فروری2009

 

                        سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ صحتمند معاشرہ کی تشکیل کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل انتہائی ضروری ہے کھیل صحت کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں ایک صحتمندطالب علم ہی صحیح معنوں میں معاشرے کی خدمت کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے گورنمنٹ کالج ٹاوٴن شپ کے سالانہ سپورٹس ڈے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج کل انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اقوامِ عالم کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے طلبہ کو آگے بڑھنے کے مواقع مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ کمپیوٹر کی تعلیم آج کے دور کی اہم ضرورت ہے اس کے بغیر ترقی نا ممکن ہے۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ شرح خواندگی پہلے کے مقابلہ میں اب بہت زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ میں پرنسپل اور دیگر اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو کالج میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ طلباء محنت کو اپنا شعار بنائیں اور تعلیم پر بھر پور توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف تعلیم کے میدان میں انقلابی اورجامع اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ سپیکر نے کہا پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا ء کے لیے نقد انعامات اور نا دار ضروتمند طلباء کو مفت تعلیم کی سہولت مہیا کرنا میاں محمد شہباز شریف کا احسن اقدام ہے ۔ قبل ازیں سپیکر کے کالج پہنچنے پر طلباء نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور کالج کی انتظامیہ نے انکا پرتپا ک استقبال کیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی چوہدری شوکت محمود بسرا بھی موجود تھے۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025