اسمبلی نیوز تفصیل

پرنٹ کریں

11 نومبر 2008ء

Meeting of Mr. Khush Dil Khan, Deputy Speaker NWFP Assembly with Mr. Speaker in his Chamber

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 11 نومبر2008

    

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے ڈپٹی سپیکر سرحد اسمبلی خوش دل خاں نے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور‘ سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ حکومت کا اتحاد ملک کی بقاء کے لیے ناگزیر ہے اور اس کا برقرار رہناہی ملکی مفاد میں ہے اس لیے ضروری ہے کہ اتحادی جماعتیں عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر باہمی صلاح مشورے سے ملک و ملت کے لیے فیصلے کریں۔ رانا محمد اقبال خاں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں ۔ ڈپٹی سپیکر سرحد اسمبلی خوش دل خاں نے کہا کہ صوبہ سرحد کے عوام پنجاب کے لیے خیر سگالی کے جذبات رکھتے ہیں۔رانا محمد اقبال خاں نے ڈپٹی سپیکر سرحد اسمبلی خوش دل خاں کو اسمبلی کی شیلڈ پیش کی پنجاب اسمبلی کے ایوان اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا اورپنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کاماڈل بھی دکھایا ۔ آخر میں ڈپٹی سپیکر سرحد اسمبلی نے مہمان نوازی پر سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا شکریہ ادا کیااس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی مقصود احمد ملک اورپنجاب اسمبلی کے دیگرافسران بھی موجود تھے ۔

             

 

                                      (عبد القہار راشد)

                                      افسر تعلقات عامہ

                             فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

                                   موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025